بہاولپور (نمائندۂ خصوصی): دارالسرا بہاولپور کے اہلِ شہر کے لیے ایک نہایت خوش آئند اور مسرت افزا خبر یہ ہے
کہ برقی رفتار بسوں (Electric Buses) کا عظیم منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس انتظام کے طفیل نہ صرف اہلِ شہر کو سہل و ارزاں سفری سہولیات میسر آئیں گی
بلکہ فضائے شہر کو آلودگی کے بوجھ سے بھی سبک دوش کیا جا سکے گا۔
انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک جدید مرکزِ ہدایت و ضبط (Command & Control Center) اور ایک وسیع البنیاد اصطبلِ بس (Bus Depot) بھی قائم کیا جائے گا،
تاکہ یہ نظام نہ صرف منظم بلکہ پائیدار بھی ثابت ہو۔
مرحلہ اوّل کے مسافت نامے
روٹ اوّل: بہاولپور تا لودھراں (28.4 کلومیٹر)
روٹ دوم: 13 سولنگ تا سبزی منڈی (20.4 کلومیٹر)
روٹ سوم: سمہ سٹہ روڈ تا دبئی ٹاؤن (12.2 کلومیٹر)
روٹ چہارم: الینا شفاخانہ تا گوٹھ لشکر (10.6 کلومیٹر)
مرحلہ دوم کے مسافت نامے
روٹ پنجم: بہاولپور بس اڈہ (Bus Stand) تا یزمان (35.5 کلومیٹر)
روٹ ششم: بہاولپور بس اڈہ (Bus Stand) تا لال سوہنرا (32.5 کلومیٹر)
روٹ ہفتم: بہاولپور بس اڈہ (Bus Stand) تا احمد پور (52.3 کلومیٹر)
منصوبے کی رُوحِ رواں اطلاع یہ ہے
کہ مجموعی طور پر 42 برقی بسیں (Electric Buses) شہر کی شاہراہوں پر روانہ کی جائیں گی،
جن میں ایک بڑی تعداد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نونہالانِ علم کے لیے مخصوص رکھی گئی ہے،
تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی درسگاہوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اہلِ شہر کے مختلف حلقوں نے اس اقدام کو نہ صرف عوام دوست (People-Friendly) بلکہ ماحول دوست (Eco-Friendly) بھی قرار دیا ہے۔
اور اسے بہاولپور کے ترقیاتی سفر کی ایک درخشندہ کڑی شمار کیا جا رہا ہے۔
(مزید الفاظ مانی جاننے کے لیے یا اردو سیکھنے کے لیے ادبی اردو پر کلک کریں)
