قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر شعر کی صورت میں جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے رخصتی کے وقت کی تصاویر شیئر کیں جس میں انشا اور شاہیں کے درمیان میں وہ خود تھے۔
آفریدی نے بیٹی کی نئی زندگی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ شاہیں آفریدی کی بارات کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جبکہ ولیمہ اسلام آباد میں جمعرات کے روز ہوگا۔
بارات کی تقریب میں سابق و موجودہ کرکٹرز، شوبز و سیاسی شخصیات سمیت دیگر معززین شریک ہوئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔